جموں: طالبات کا سکول عمارت پر بھارتی پیرا ملٹر ی فورس کے قبضے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
جموں 15جولائی ( کے ایم ایس )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میںضلع پونچھ کے علاقے راجپورہ منڈی میں سرکاری گرلز مڈل سکول سکول کی عمارت پر بھارتی پیرا ملٹری بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف) کے قبضے کے خلاف طالبات نے شدید احتجاج کیا۔
طالبات نے منڈی لورن سڑک پر دھرنا دیا جس سے گاڑیوں کی آمدو رفت سخت متاثر ہوئی ۔ احتجاجی طالبات نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ انتظامیہ نے کورونا وبا کے دوران انکے سکول کی عمارت میں ڈگری کالج منڈی کی کلاسیں پڑھانے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ انہیں عارضی طور پر علاقے کے پٹوار خانے میں منتقل کیا گیا جہاں پرہمیں اپنی پڑھایی جاری رکھنے کے لیے محض ایک کمرا دیا گیا تھا جس کی وجہ سے ان کی پڑھایی کافی متاثر ہو رہی تھی۔
طالبات کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے سکول کی عمارت انہیں جلد واپس کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر کچھ دن روز قبل عمارت پربھارتی پیرا ملٹری بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف )نے قبضہ جما لیا جس کی وجہ سے انہیں احتجاج پر مجبور ہونا پڑا۔