مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں و کشمیر میں ”یوم پاکستان “ کے حوالے سے پوسٹر چسپاں
سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد اور دیگر علاقوں میں 23 مارچ کو منائے جانے والے ”یوم پاکستان “ کے حوالے سے پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں۔ پوسٹروں کے ذریعے پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا گیا کہ کشمیری دراصل تکمیل پاکستان کی جدوجہد کر رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب جموں وکشمیر بھارتی چنگل سے آزاد ہو کر مملکت خداداد کا حصہ بنے گا ۔ پوسٹر فیس بک اور ایکس وغیرہ پر بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔







