مقبوضہ جموں و کشمیر
سری نگر:بھارتی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کر دیا
سری نگر،:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فورسز نے سرینگر میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی 50 راشٹریہ رائفلز اور پویس کے سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے سرینگر کے نواحی علاقے داچی گام کے جنگلات میں واقع پہلی پورہ کے بالائی علاقوں میں تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ بھارتی حکام کاکہنا ہے کہ علاقے میں آپریشن مشکوک نقل وحرکت کے بارے میں اطلاعات موصول ہونے پر شروع کیا گیا۔
آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فورسز کا آپریشن جاری تھا۔