محاصرے اور تلاشی
کپواڑہ میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی
سرینگر:
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع کپواڑہ میں میں بھارتی فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی چنار کور کے اہلکاروں نے ضلع کے علاقے امروئی میں تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے ۔بھارتی فورسز نے علاقے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔







