بھارت
بہار : وقف ترمیمی بل کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج
پٹنہ:
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے زیر اہتمام بہار کے دارلحکومت پٹنہ میں وقف (ترمیمی) بل کے خلاف مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کے علاقے مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنما ﺅں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین میں آزاد سماج پارٹی کے صدر چندر شیکھر آزاد اور جن سورج پارٹی کے بانی پرشانت کشور بھی شامل تھے۔
مقررین نے کہامذہبی اداروں میں مودی حکومت کی مداخلت خلاف آئین وقانون ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقف (ترمیمی) بل صریح طور پر اقلیت مخالف اور امتیازی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بل صرف اور صرف وقف جائیدادوں پر قبضے کے لیے لایا گیا ہے ۔
مظاہرے کی قیادت مختلف مسلم تنظیموں کی نمائندگی کرنے والے مسلم رہنماو¿ں نے کی۔





