بھارت

بھارت: ہریانہ،پنجاب سرحد پر پولیس چوکی کے قریب بم دھماکہ

امرتسر:بھارت میںہریانہ اور پنجاب کی سرحد پر کیتھل میں محمود پور پولیس چوکی کے عظیم گڑھ ناکے کے قریب ایک دھماکہ ہواجہاں سکھ” خالصتان” کے نام پرایک علیحدہ وطن کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کیتھل اور پنجاب کی پولیس نے مل کر اس کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ کیتھل کے پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش کالیا نے کہا کہ پولیس ماہرٹیموں کے ساتھ واقعے میں استعمال ہونے والے دھماکہ خیز مواد کا تعین کر رہی ہے۔تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ایس پی نے کہاکہ ہم غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھا م کے قانون اور آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رہے ہیں۔ اس سے قبل پولیس نے اسے ایک گرنیڈ حملہ قرار دیا تھا۔ خالصتان نواز سکھ تنظیم ”ببر خالصہ انٹرنیشنل” (BKI)نے پولیس ناکے کے قریب ہونے والے دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button