بھارت

منی پور کے ضلع جیریبام میں شرپسندوں نے کئی گھروں کو آگ لگادی

mani pur tarching

امپھال:شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور کے ضلع جیریبام میں شرپسندوں نے بوروبکرا سب ڈویژن میں کئی گھروں کو آگ لگا دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع جیریبام کی بوروبکرا سب ڈویژن کے دور افتادہ علاقے بھوٹان کھال میںنامعلوم افراد نے متعد د گھروں کو آگ لگانے کے علاوہ کئی دھماکے بھی کئے ہیں ۔59سالہ کسان سوئیبم سرت کمار سنگھ کے قتل کے بعد 6 جون سے ضلع میں پرتشددواقعات جاری ہیں۔ بوروبکرا سب ڈویژن کے دیہات لامٹائی کھن، مادھو پور، لاکوپنگ کی رہائشی میتی برادری کے تقریبا ایک ہزارلوگوں نے جیریبام شہر میں قائم سات کیمپوں میں پناہ لے رکھی ہے۔ریاست آسام سے ملحقہ جیریبام کے تقریبا 600ہمار،کوکی اورزومی قبائلی باشندوں نے ہمسایہ ریاست کے ضلع کاچھر میں پناہ لے رکھی ہے۔ضلع میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دئے گئے ہیں اور بھارتی پیراملٹری سی آر پی ایف کی چھ کمپنیاں، آسام رائفلز کی دس کمپنیاں اور ریاستی پولیس اور ولیج ڈیفنس فورس کو علاقے میں تعینات کیا گیا ہے جبکہ ضلع بھر میں دفعہ 144 بھی نافذ ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button