مقبوضہ جموں و کشمیر
کشمیری خاتون کا مکہ مکرمہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران انتقال
سرینگر11جنوری(کے ایم ایس) غیرقانونی طوپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی ایک 70سالہ خاتون بدھ کے روز سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران انتقال کرگئی۔
شوپیاں کے علاقے کاپرن کی رہائشی حلیمہ بیگم اپنی بہن کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں موجود تھیں اور عمرہ کی ادائیگی کے دوران انتقال کر گئیں۔اہل خانہ نے صحافیوں کو بتایا کہ مرحومہ کی نماز جنازہ امام کعبہ نے پڑھائی جس کے بعد ان کی میت کو مقدس شہر میں سپرد خاک کر دیا گیا۔