مقبوضہ جموں و کشمیر
سینئر حریت رہنماء مسرت عالم بٹ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مقرر
سرینگر07 ستمبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے جدوجہد آزادی کشمیر کی قیادت کیلئے حریت کانفرنس کے نئے عہدیداروں کااعلان کیا ہے.
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ سینئر حریت رہنماء مسرت عالم بٹ کو کل جماعتی حریت کانفرنس کا چیئرمین جبکہ شبیر احمد شاہ اور غلام احمد گلزار کو وائس چیئرمین مقرر کیاگیا ہے اور مولوی بشیر احمد عرفانی بدستور جنرل سیکریٹری ہوں گے ۔ حریت کانفرنس کے ترجمان نے یہ اعلان سرینگر میں پارٹی کے دفتر پر ایک غیر معمولی اجلاس کے بعد کیا۔ اس موقع پر حریت رہنمائوںنے بزرگ حریت رہنماء سیدعلی گیلانی کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔