مقبوضہ جموں و کشمیر

محبوبہ مفتی کی جبری ملک بدری کے احکامات، کشمیریوںکی جائیدادوں کی ضبطی پر مودی حکومت پر کڑی تنقید

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد کشمیریوں کی جبری ملک بدری کے احکامات اور جائیدادوں کی ضبطی کی جاری مہم پر بھارتی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ مودی حکومت نے ہزاروں کشمیریوںکو کو گرفتار کیا ہے۔ 30یا 40سال سے رہائش پذیر لوگوں کو واپس پاکستان جانے پر مجبور کیاجارہاہے۔انہوں نے کہا کہ زبردستی ملک بد ر کی جانیوالی خواتین نے مقبوضہ کشمیر میںشادیاں کیں اور بچوں کی پرورش کی، اب انہیں پاکستانی قرار دیکر زبردستی واپس جانے پر مجبور جا رہا ہے؟ انہوں نے خبرار کیاکہ کشمیریوں کے گھروںکو مسمار کرنے کی مہم اور گھروں پر قبضے سے کشمیری عوام میں بھارت مخالف جذبات بڑھیںگے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی حکومت اس اقدام سے غریب کشمیریوں کی زندگیاں تباہ کررہی ہے ۔ پہلگام واقعے کے حوالے سے محبوبہ مفتی نے واضح کیاکہ کشمیری تشدد نہیں ،امن چاہتے ہیں اور وہ بدل چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعہ پہلا موقع نہیں جب کشمیریوں پر الزام لگایا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں کارگل اور ممبئی حملے جیسے واقعات ہو چکے ہیں لیکن ہمیشہ مذاکرات کا عمل دوبار ہ شروع کیاگیا ۔محبوبہ مفتی نے کہاکہ بھارت اور پاکستان جیسے ہمسایہ ممالک کا جغرافیہ اور تاریخ تبدیل نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ دونوں ممالک کا بیک وقت کارروائی کرناانتہائی خطرناک ہوگا۔انہوں نے مودی حکومت پر زوردیاکہ وہ مزید عدم استحکام کو بڑھانے کی بجائے اہم اقدامات کرے۔محبوبہ مفتی نے مودی حکومت سے کہاکہ وہ کشمیریوں کے انسانی پہلو کو پہچانیں، انہیں خطرہ نہ سمجھیں اوریہ تصادم کا نہیں، دل کھولنے کا وقت ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button