انتونیوتوتریس کی پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش
دونوں ممالک کو ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ
اقوام متحدہ:
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر تشویش ظاہرکرتے ہوئے دونوں ممالک کو ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنیکا کا مشورہ دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انتونیو گوتریس کی پاک بھارت کشیدگی پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہے کہ پاک بھارت کشیدگی عروج پرہے، پاکستان اور بھارت تحمل کا مظاہرہ کریں اور جنگ سے گریز کریں، دونوں ملکوں کے درمیان قیام امن کیلئے اپنی خدمات پیش کرتا ہوں۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں جنگ سے صورتحال مزید خراب ہوگی، پاک بھارت کشیدگی بوائلنگ پوائنٹ پر ہے دونوں ملک تحمل کا مظاہرہ کریں۔انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تیزی سے بڑھتی کشیدگی پرتشویش ہے، پاکستان بھارت علاقائی استحکام کو تقویت دینے کیلئے اقدامات کریں۔سیکریٹری جنرل یواین انتونیو گوتریس نے کہا کہ ایسی کاوش کی حمایت اور مدد کرنے کیلئے تیار ہیں جس سے سفارتکاری بڑھے امن قائم ہو۔