کشمیری عوام جدوجہد آزادی سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوررہے۔کشمیری وفد
دوحہ: سابق امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی کی سربراہی میں قطر کے دور ے پر موجود کشمیری وفد پاکستانی سفارت خانے گیا اور پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل ر عامر کیساتھ ملاقات کی ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ملاقات میں جہاں دوسرے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا،وہاں تحریک آزادی کشمیر،مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی،05اگست2019میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد لاکھوں غیر کشمیری باشندوں کو ریاستی ڈومیسائل کا اجرا،کشمیری عوام کی جائیداد و املاک ،زرعی زمینوں اور رہائشی مکانوں پر قبضہ ،ریاست کی جغرافیائی ہئیت کو تبدیل اور اسے مسلم اکثریت سے ہندو اقلیت میںبدلنے جیسے حساس معاملات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔کشمیری وفد نے سفیر پاکستان کومقبوضہ جموں وکشمیر کی زمینی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے بدترین مظالم کے باوجود کشمیری عوام اپنی جدوجہد آزادی سے کسی صورت دستبردار نہیں ہورہے جو بھارت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ دس لاکھ قابض بھارتی افواج کشمیری عوام کے سروں پر مسلط ہے،انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ایسے میں بیرون ممالک پاکستانی سفارتخانوں اور مشنز کو فعال اور متحرک کردار ادا کرکے بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنا چاہیے۔کشمیری وفد نے قطر میں ہم وطن کمیو نٹی کے مسائل، فراہمی روزگا،باہمی تجارت کے حوالے سے بھی پاکستانی سفیر کو آگاہ کیا ہے۔ بزنس کمیونٹی رہنمائوں نے پاکستانی سفیر کی سربراہی میں سفارت خانے کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔وفد بھی معروف کشمیری رہنما نذیر احمد قریشی بھی موجود تھے۔ KMS-09/M








