World

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ، مسئلہ کشمیر کو مرکزی حیثیت حاصل

اقوام متحد: ہمسایہ جوہری طاقتوں بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران بین الاقوامی طورپر تسلیم شدہ حل طلب تنازعہ کشمیر کی وجہ سے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بند کمرے کے اجلاس میں دونوں ملکوں پر ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے اور مزاکرات پر زور دیا گیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پاکستان کی درخواست پر 15ملکی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد کونسل کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔پاکستان نے جو اس وقت طاقتور کونسل کا غیر مستقل رکن ہے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد جوہری ہتھیاروں سے لیس دونوں ہمسایہ ممالک کی کشیدہ صورتحال پر سلامتی کونسل کااجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button