World

زمبابوے میں ریٹائرڈ کرنل سمیت متعدد بھارتی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر گرفتار 

WhatsApp-Image-2024-03-03-at-13.55.55ہرارے : زمبابوے کے ایک حساس ادارے نے ایک ریٹائرڈ کرنل سدھو سروپ سنگھ سمیت متعدد بھارتیوں کو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کر لیا ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ریٹائرڈ کرنل اور دیگر کو ہتھیاروں، ادویات ، سونے اور لیتھیم کی غیر قانونی تجارت میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ان لوگوں کو ایک کریک ڈاﺅن کے دوران گرفتار کیا گیا۔سدھو سروپ سنگھ سپیشل آرمڈ انڈین سپیشل فورسز یونٹ( اے آئی ایس ایف یو) سے وابستہ رہے ہیں ۔ ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ سدھو سمیت ایس ایف یو کے سینکڑوں سابق افسران زمبابوے میں سرمایہ کاروں اور سیاحوں کا روپ دھار کر داخل ہوئے ہیں جو اب وہاں غیر قانونی تجارتی طریقوں کے ذریعے ملک کے وسائل لوٹ رہے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ زمبابوے کے حکام نے بھارتی ریٹائرڈ کرنل اور دیگر لوگوں کو بھارت میں تیار کردہ غیر لائسنس یافتہ دوائیں تقسیم کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا ہے جو لوگوں کی زندگیوں کیلئے شدید خطرات کا باعث ہیں۔ اطلاعات کے مطابق زمبابوے حکام نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی بنا پر گزشتہ دو ہفتوں میں 11 بھارتیوں کو ملک بدر بھی کیا ہے جبکہ مزید 19 مزید کو جلد ہی ملک بدر کر دیا جائے گا۔

زمبابوے کی سینٹرل انٹیلی جنس آرگنائزیشن نے ایک بھارتی تاجر اشوک جین کی بھی شناخت کی ہے جو زمبابوے میں غیر قانونی بھارتی کاروباری سرگرمیوں کا سرغنہ بتایا جا رہا ہے ۔

بھارتی (ر) کرنل اور دیگر کی گرفتاری نے زمبابوے کے سونے اور کیمیکل شعبوں میں کام کرنے والے بھارتی فوج کے ایک مسلح سپیشل فورس یونٹ پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں جہاں اس یونٹ کو خام مال تک بلا روک ٹوک رسائی حاصل ہے۔

یہ بھارتی یونٹ موزمبیق کے جنگ زدہ علاقے کابو ڈیلگاڈو میں تعینات ہے، جہاں زمبابوے کی حکومت باغیوں سے لڑ رہی ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button