پاکستان
بھارت نے پھر کھلی جارحیت کی، 12بھارتی ڈرون گرا دیے، ترجمان پاک فوج
راولپنڈی: ڈائر یکٹر جنرل آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ بھارت نے 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب ایک بار پر کھلی جارحیت کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور، گوجرانوالا ، چکوال ، اٹک ، راولپنڈی، کراچی وغیرہ میں بھارتی ڈرونز کو ناکارہ بنادیاگیا ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف آج اپنی مختصر پریس بریفنک کے دوران کہا کہ اب تک کل 12ڈوران گرائے گئے ہیں، پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکنا ہیں اور بھارتی جارحیت کا مقابلہ کر رہی ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ لاہور میں 4 فوجی زخمی ہوئے جبکہ میانو سندھ میں ایک شہری شہید ہو ا۔






