پاکستان

عالمی طاقتیں امن چاہتی ہیں تودیرینہ تنازعہ کشمیر کو حل کرائیں: چوہدری شجاعت

اسلام آباد:سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ جنگ بندی میں امریکی صدر ٹرمپ کی دلچسپی حوصلہ افزاء ہے اورامید ہے وہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل میں بھی عملی دلچسپی لیں گے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مسلم لیگ (ق)کے رہنما چوہدری شجاعت حسین نے ایک بیان میں کہا کہ عالمی طاقتیں امن چاہتی ہیں تو کشمیر کا دیرینہ تنازعہ نظرانداز کرنا ممکن نہیں۔انہوں نے کہاکہ امریکہ کو اپنی خارجہ پالیسی میں مسئلہ کشمیر کو ترجیح دینا ہوگی، مسئلہ کشمیر کے حل سے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد رکھی جاسکے گی۔انہوں نے کہا کہ دنیا روس یوکرین، اسرائیل فلسطین جیسے تنازعات کے حل میں دلچسپی لے رہی ہے، دنیا کشمیر جیسے اہم مسئلے کو بھی نظرانداز نہ کرے، عالمی طاقتیں مصلحتوں سے بالاتر ہو کر خطے میں انصاف پر مبنی پالیسی اپنائیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button