پاکستان
دنیا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لے: صدر علوی
اسلام آباد13دسمبر(کے ایم ایس)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کا سخت نوٹس لے۔
صدر مملکت نے یہ بات آج (منگل کو)اسلام آباد میں قازقستان کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے چیئرمین کوشانوف یرلان زاکانووچ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بھارت بے گناہ کشمیریوں کو ان کے جائز حق، حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پر مظالم کا نشانہ بنا رہا ہے جس کی انہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مختلف قراردادوں میں ضمانت دی گئی ہے۔