خودکشیاں
راجوری :بھارتی پولیس اہلکار مردہ پایا گیا
سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں ایک بھارتی پولیس ہیڈ کانسٹیبل کی لاش پراسرار حالات میں برآمد ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لاش ضلع کے پنجہ چوک کے قریب دی سمرن ہوٹل کے گیٹ کے سامنے سے ملی۔ متوفی کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل نریش کمار کے طور پر ہوئی ہے۔
حکام نے لاش کو طبی قانونی کارروائی کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کر دیا ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔








