مقبوضہ جموں و کشمیر

اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدرآمد تنازعہ جموں وکشمیر کا واحد حل ہے: ایمپلائز موومنٹ

Thumb-kms-urduسرینگر19 دسمبر(کے ایم ایس)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںجموں وکشمیر ایمپلائز موومنٹ نے کہاہے کہ علاقے میں بھارتی جبر و استبداد کا سلسلہ جاری ہے اور بھارتی فوجی کشمیریوں کو وحشیانہ طریقے سے قتل کر رہے ہیں ، تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں، انکے گھروں کو تباہ اور شہداءکی میتوں کی بے حرمتی کر رہے ہیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ایمپلائز موومنٹ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ کشمیریوں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت قتل وغارت کے بعد کشمیر یوںکی شناخت کومٹانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے اورمقبوضہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کر رہا ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ سے سوال کیاکہ کیا وہ آخری کشمیری کے مرنے کا انتظار کر رہا ہے؟ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ بھارتی فوج کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لئے کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے حریت پسند قیادت اور ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو جیلوں میں بند کر رکھا ہے جن کی جان کو شدید خطرات لاحق ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ جموںو کشمیر ایک جیل میں تبدیل ہو چکا ہے۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیاکہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لے اورکشمیری عوام کو اپنی مرضی کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دلائے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدرآمد ہی تنازعہ جموں وکشمیر کا واحد حل ہے اوراس مسئلے کے حل سے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم ہو گا ۔انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ کشمیرکے حوالے سے اپنی ظالمانہ پالیسی ترک کرے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے کر تنازعہ کشمیر کوحل کرے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button