مہاراشٹر: فورسز نے چار ماﺅ علیحدگی پسند ہلاک کر دیے

ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع گڈچرولی میں فوجیوں نے چار افراد کو ہلاک کر دیاہے ۔ فوج نے دعوی کیا ہے کہ یہ لوگ ماﺅ علیحدگی پسندتھے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان افراد کو دریائے اندراوتی کے قریب کاوندے گاو¿ں کے قریب فورسز کے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔حکام نے مزید کہا کہ فورسز کو ان لوگوں کی علاقے میں موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد انکے خلاف آپریشن کیا گیا۔یاد رہے کہ ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فورسز نے وزارت داخلہ کے حکم پر ماﺅ علیحدگہ پسندوں کے خلاف آپریشن تیز کر دیا ہے ۔ دو روز قبل فورسز نے چھتیس گڑھ کے نارائن پور ضلع میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماو¿سٹ) کے سربراہ نمبالا کیشو راو¿ سمیت 27 مماو¿نوازوں کو ہلاک کر دیا تھا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فورسز نے رواں برس اب تک 190کے لگ بھگ ماﺅ علحدگی پسند ہلاک کیے ہیں۔ گزشتہ برس
آج کی ہلاکتوں کے ساتھ، اس سال بھارتی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے مشتبہ ماو¿ نوازوں کی تعداد تقریباً 190 ہو گئی ہے۔ 2024 میں، 217 ماو¿ علیحدہ پسند مارے گئے تھے۔ ماﺅبھارت کے علیحدہ کی جدوجہد کر رہے ہیں۔
انسانی حقوق کی تنظیمیں ماﺅ علیحدگی پسندوں کی ماورائے عدالت ہلاکتوں پر شدید تشویش کااظہار کررہے ہیں




