جائیداد ضبط

بھارتی پولیس نے رام بن میں ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط کر لی

جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی پولیس نے ضلع رامبن کے علاقے دھرم کنڈ میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط کرلی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے کالے قانون کے سیکشن 25کے تحت علی محمدنامی شخص کی 1کنال 11مرلہ زرعی اراضی ضبط کر لی۔ قابض حکام کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں مذکورہ جائیدادکی فروخت یا منتقلی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔چند دن پہلے پولیس نے ضلع رامبن کے علاقے گول میں بھی دو جائیدادیں ضبط کرلی تھیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button