بھارت
بنگلورو :”آئی پی ایل “کی جیت کے جشن کے دوران بھگدڑ مچنے سے 7 افراد ہلاک، 50 زخمی
بنگلورو:
بھارت میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی جیت کے ایک جشن کے دوران کرناٹک کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے کم از کم سات افراد ہلاک جبکہ 50 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھگدڑ سٹیڈیم کے گیٹ نمبر 3 پر مچی جہاں شائقین آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی جیت کا جشن منانے کے لیے جمع تھے
۔ واقعے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 7افراد ہلاک جبکہ پچاس زخمی ہو گئے۔ زخمیوںکو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔





