کشمیری انسانی حقوق کے کارکن کی رہائی کیلئے سیول میں بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ
سیول 20 دسمبر (کے ایم ایس)
آج جنوبی کوریہ کی انسانی حقوق کی تنظیم جسٹس اینڈ پیس فائونڈیشن نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کے غیر قانونی طورپر نظربند علمبردار خرم پرویز کی غیر قانونی نظربندی کے خلاف سیول میں بھارتی سفارت خانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ جنوبی کوریہ میں کسی بھی انسانی حقوق کی مقامی تنظیم کا مقبوضہ کشمیر کے حق میں پہلا مظاہرہ ہے۔خرم پرویز کو رواں سال کے آغاز میں 23 ویں TjiHakSoonجسٹس اینڈ پیس ایوارڈ’سے نوازاگیاتھا۔ تنظیم نے بھارتی سفارتخانے کو خرم پرویز کی رہائی کیلئے ایک مراسلہ بھی پیش کرنے کی کوشش کی تاہم سفارتخانے نےاسے وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ جسٹس اینڈ پیس فائونڈیشن نے خرم پرویز کی فوری رہا ئی پر زوردیتے ہوئے بھارت میں اختلاف رائے رکھنے والوں لوگوں کو ہراساں کئے جانے اور ان کی گرفتاریوں پر شدید تشویش ظاہر کی ہے ۔