مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں سیاسی حقوق بحال کرے : امریکہ

واشنگٹن13نومبر(کے ایم ایس)امریکہ نے نریندر مودی کی قیادت والی بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے تمام خطوں میں انتخابات اور سیاسی حقوق بحال کرے۔
امریکی وزارت خارجہ میں اسسٹنٹ سیکرٹری برائے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور ڈونلڈ لو نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ کشمیر پر امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے بھارت میں خاص طور پرمقبوضہ جموں وکشمیرمیںانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نئی دہلی کے ساتھ اعلی سطح پر بات چیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کشمیر میں میڈیا اپنا کام جاری رکھ سکے۔ یہ سب امن کے لیے ضروری ہے اور امید ہے کہ آنے والے سالوں میں کشمیر میں امن کو یقینی بنایا جا ئے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button