پاکستان

امن کی بنیاد صرف انصاف پر ہو سکتی ہے، طاقت پر نہیں: مشعال ملک

کشمیری ہوں یا فلسطینی، مظلوم کا ساتھ دینا انسانیت کا تقاضا ہے

اسلام آباد:
غیر قانونی طورپرنظربند کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ امن کی بنیاد صرف انصاف پر ہو سکتی ہے، طاقت پر نہیں۔ کشمیری ہوں یا فلسطینی، مظلوم کا ساتھ دینا انسانیت کا تقاضا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشعال ملک نے ایک ویڈیو بیان میںکہاکہ آج کی دنیا انصاف اور امن کی بات کرتی ہے، مگر جب غزہ، کشمیر یا فلسطین میں مظلوموں پر بم برسائے گئے تو انسانیت کیوں خاموش رہی؟ آج اسرائیلی عوام انصاف مانگ ر ہے ہیں تو کیا وہ چیخیں کسی کو یاد ہیں جو فلسطینی بچوں کی نعشوں سے بلند ہوئیں؟انہوں نے کہا کہ کیا وہ مائیں یاد ہیں، جو اپنے بچوں کی نعشیں گود میں اٹھا کر رو رہی تھیں؟ جب انصاف کا ترازو جھک جائے، تو امن صرف ایک دھوکہ رہ جاتا ہے، اب وقت ہے کہ ہم صرف خاموش تماشائی نہ بنے رہیں بلکہ حق، سچ اور انسانیت کا ساتھ دیں ۔مشعل ملک نے کہاکہ خون کا رنگ سب کا ایک جیسا ہوتا ہے چاہے وہ کسی فلسطینی کا ہو یا کسی اسرائیلی کا، جب غزہ جل رہا تھا دنیا خاموش تماشائی کیوں بنی رہی ، مظلوموں کی چیخیں قوم اور مذہب نہیں دیکھتیں، صرف انصاف مانگتی ہیں، ہر ماں کا دکھ ایک جیسا، ہر آنکھ کا آنسو ایک جیسا ہوتا ہے۔مشعال ملک نے مزید کہا کہ امن کی بنیاد صرف انصاف پر ہو سکتی ہے، طاقت پر نہیں، کشمیری ہوں یا فلسطینی، مظلوم کا ساتھ دینا انسانیت کا تقاضا ہے، دوہرا معیار انصاف کو قتل کرتا ہے، کیا دنیا تیار ہے اپنی خاموشی کا حساب دینے کو؟

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button