پاکستان

پاکستان کا امریکا ایران جنگ کے خاتمے کی سفارتی کوششوں کیخلاف بھارتی منفی پروپیگنڈے پر اظہار تشویش

اسلام آباد:
دفتر خارجہ نے ایران امریکا جنگ کے خاتمے کیلئے پاکستان کی جانب سے کامیاب سفارت کاری کے خلاف بھارتی منفی پروپیگنڈے پر سخت تشویش ظاہر کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان امریکی قیادت کے ساتھ قریبی رابطے اور مسلسل سفارتی مشاورت میں مصروف ہے جبکہ ہماری ان سفارتی کوششوں کے خلاف بھارت کی جانب سے منفی پروپیگنڈا جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن کے قیام کے لیے فعال سفارتکاری جاری رکھی جبکہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے خاتمے سے متعلق مختلف سطحوں پر بات چیت بھی ہوئی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اس موقع پر مسلم دنیا کے اتحاد کی اہمیت پر زور دیا، جبکہ چار ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسلام آباد میں مذاکراتی عمل کی حمایت کی۔ترجمان کے مطابق گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ہوا، جو چار فریقی مذاکرات کا دوسرا دور تھا۔ اس سے قبل ان ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسحاق ڈار سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں، جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ان کی ملاقاتیں ہوئیں جن میں علاقائی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے 20پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی ہے، جسے پاکستان نے مثبت پیش رفت قرار دیا ہے اور اس اقدام کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔طاہر اندرابی نے کہا کہ اسحاق ڈار نے حالیہ دورہ چین کے دوران چینی وزیر خارجہ سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک نے ایران امریکا تنازع کے حل کے لیے پانچ نکاتی ایجنڈا بھی جاری کیا۔انہوں نے خبردار کیا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کے حوالے سے بھارت سے منسلک فیک نیوز پھیلائی جا رہی ہے، حتی کہ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیان کو بھی غلط انداز میں پیش کیا گیا، جس کی بعد میں ایران کی جانب سے تردید کی گئی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ایسی گمراہ کن معلومات سے محتاط رہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button