پاکستان

صدرڈاکٹر عارف علوی کی حریت رہنما یاسین ملک کی عمر قید کی غیر منصفانہ سزا کی مذمت

اسلام آباد03 جون (کے ایم ایس)
صدرڈاکٹرعارف علوی نے بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی خصوصی عدالت کی طرف سے حریت رہنمامحمد یاسین ملک کوغیرقانونی اورسیاسی محرکات کی بنا پردی جانے والی عمرقیدکی غیر منصفانہ سزا کی مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم سردارتنویرالیاس خان سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پرزوردیاکہ وہ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں مسلمانوں اوربھارت میں مقیم دیگراقلیتوں کے خلاف بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کانوٹس لیں۔آزادجموںوکشمیرکے وزیراعظم نے صدر کوآزادجموں وکشمیرکی حکومت کیلئے بجٹ میں مناسب رقم مختص کرنے کی درخواست کی تاکہ آزادکشمیر کی ترقی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ کشمیری پناہ گزینوں کی ضروریات بھی پوری کی جاسکیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button