پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکہ میں پذیرائی: بھارت کا سخت پریشانی اور گھبراہٹ کا شکار

اسلام آباد:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ امریکہ اور صدرڈونلڈ ٹرمپ سے اعلیٰ سطح کی ملاقات پر بھارت سخت پریشانی اورگھبراہٹ میں مبتلا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے امریکہ میں شاندار استقبال، ان سے بھرپور اور والہانہ محبت کے اظہارسے بھارت سخت پریشانی کا شکار ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے حالیہ بیان میں پاکستان اور امریکہ کے بہتر تعلقات کو ثبوتاز کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاہم مودی سرکار کی بین الاقوامی سطح پر اپنی ساکھ بچانے کی ہر تدبیر ناکامی سے دوچار ثابت ہوئی۔بھارتی وزارت خارجہ کے بیان میں آپریشن سندور کے دوران نپی تلی اور غیر اشتعال انگیز کاروائی کے دعوے کیے گئے لیکن آپریشن سندور کی بدترین ناکامی نے بھارتی دعوئوں کی قلعی کھول دی ہے ۔ جس کی تصدیق عالمی برادری نے بھی کی ہے۔عالمی برادری اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہے کہ بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو بنیاد بنا کر پہلے جارحیت کا آغاز کیا جبکہ پاکستان نے اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے مطابق صرف اپنا دفاع کیا۔بھارت کی جانب سے پاکستانی افواج کو نقصان پہنچانے کے دعوے بھی حقائق کے منافی ہیں اور عالمی ذرائع نے بھارت پر پاک فضائیہ کی برتری کوبھی تسلیم کیاہے۔بھارت کی جانب سے پاکستانی افواج کو نقصان پہنچانے کے دعوے بھی حقائق کے منافی ہیں ۔پاک فضائیہ نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے اور بھارت کو فضائی محاذ پر منہ کی کھانی پڑی۔ دنیا نے پاک فضائیہ کی برتری کو تسلیم کیا ۔ مودی صرف زبان سے امن کی بانسری بجانے کا آرزو مند ہے لیکن دنیا جانتی ہے کہ مودی سرکار کی امن کی باتیں محض دکھاوا ہیں حقیقت میں بھارت ہمسایہ ممالک کے خلاف جارحانہ پالیسیوں کے لیے بدنام ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button