بھارت

اڈیشہ :مذب تبدیل کرنے سے انکار، ہندوتوا غنڈوں کے حملے میں مسیحی برادری کے 8افراد زخمی

بھونیشور:
بھارتی ریاست اڈیشہ میںمذہب تبدیل کرنے سے انکار پر ہندوتوابلوائیوں کے حملے میں مسیحی برادری کے 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست کے ضلع ملکانگیری میں ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس سے وابستہ بجرنگ دل کے غنڈوں نے مسیحی برادری کے ہندو مذہب اختیار کرنے سے انکار پر حملہ کرکے 8افراد کو زخمی کر دیا۔راشٹریہ کرسچن مورچہ کے ریاستی جنرل سکریٹری پلب لیما نے میڈیا کو بتایا ہے کہ متاثرین پر ہندوتوا بلوائیوں نے اس وقت کلہاڑیوں اورلاٹھیوں سے حملہ کیا جب وہ کوٹاماترو گائوں میں ایک چرچ سے واپس آ رہے تھے۔انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ ہندوتوا غنڈے گزشتہ ایک سال سے ریاست میں عیسائیوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں اور ان پر ہندو مذہب اختیار کرنے کے لیے دبائو ڈال رہے ہیں۔پولیس نے واقعے کے بعد زخمیوں کوہسپتال منتقل کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button