مقبوضہ جموں و کشمیر
ضلع پلوامہ سے کپواڑہ کے رہائشی شخص کی لاش برآمد

سری نگر: بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع پلوامہ سے ایک 54سالہ ڈرائیور کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ڈرائیور کی لاش ضلع کے علاقے کدل بل پامپور سے ملی ہے۔ لاش کی شناخت سجا د احمد شاہ کے طور پر ہوئی ہے جو وادی کشمیر کے شمالی ضلع کپواڑہ پنزگام کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیکر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔




