مقبوضہ جموں و کشمیر
لدھیانہ:ضلعی عدالت میں دھماکے سے دو افراد ہلاک
لدھیانہ 23دسمبر (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع لدھیانہ میں ایک دھماکے میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دھماکا لدھیانہ ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس کی تیسری منزل میں واقع واش روم میں ہوا۔ لدھیانہ کے پولیس کمشنر گرپریت سنگھ بھولر نے دھماکے میں دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔دھماکے سے واش روم کی چھت اور دیواروں کو نقصان پہنچا ہے ۔ دھماکے کے وقت عدالت کے احاطے میں وکلا سمیت متعدد افراد موجود تھے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔