مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوج کی راجوری میں تلاشی اور محاصرے کی بڑی کارروائی

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں بھارتی فورسز نے بڑے پیمانے پرتلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے سندر بنی اور ضلع کے دیگر علاقوں میں مبینہ طورپر نامعلوم افراد کی مشکوک نقل و حرکت کی اطلاعات پرمحاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔بھارتی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیاہے کہ انٹیلی جنس معلومات اور مسلسل نگرانی کی بنیاد پرجمعرات کو لائن آف کنٹرول کے ساتھ ساتھ نتھوا ٹبہ، سندر بنی میں عسکریت پسندوں کی مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع ملی تھی ۔قابض حکام کا مزید کہنا تھا کہ فوجیوں نے علاقے میں فضائی نگرانی کے ساتھ ساتھ زمینی کارروائی بھی شروع کی ہے ۔
ادھر اطلاعات کے مطابق علاقے میں بھارتی فوج کے ایک کیمپ پر حملہ کیا گیا، جس میں چار بھارتی فوجی ہلاک جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں مبینہ طور پر بھارتی فوج کے ایک افسر کو دکھایا گیا ہے، جو حملے میں متعدد فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کررہاہے۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
دریں اثنا، بھارتی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ضلع بارہمولہ کے علاقے جنباز پورہ میں بم برآمد کرکے ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button