مقبوضہ جموں و کشمیر

کپواڑہ : ایک اور زخمی قیدی دم توڑ گیا

kupwada jail blast

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کپواڑہ کی سب جیل میں ہونے والے گیس سلینڈر دھماکے کا ایک اور زخمی قیدی دم توڑ گیا جس سے واقعے میں مرنے والے قیدیوں کی تعداد بڑھ کر دو ہوگئی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق زخمی قیدی سید توصیف گیلانی سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
یاد رہے کہ 19 جون کو کپواڑہ کی سب جیل میں ہونے والے گیس سلنڈر دھماکے میں 9 قیدی زخمی ہو گئے تھے۔زخمیوں میں سے اب تک دو قیدی شاہنواز احمد شاہ اور سید توصیف گیلانی چل بسے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button