مظاہرے

سرینگر میں پانی کی شدید قلت کے خلاف لوگوں کا احتجاجی مظاہرہ

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں سرینگر کے علاقے بٹہ مالو کے رہائشیوں نے پانی کی شدید قلت کے حوالے سے قابض حکام کی مجرمانہ بے حسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بار بار کی درخواستوں کے باوجود انہیں گزشتہ دو ماہ سے پانی فراہم نہیں کیاجارہا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہرین نے کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو باربارشکایات کے باوجود مسئلہ کے حل کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے۔انہوں نے کہاکہ پانی کے بحران کے باعث لوگ طویل فاصلہ طے کرکے دوسرے علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔مرد، خواتین اور بچے زندگی کی بنیادی ضرورت کو یقینی بنانے میں ناکامی پر حکام کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، مرکزی سڑک کو بند کردیا اور نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر اس حوالے سے کچھ نہ کیا گیا تو ہم احتجاج میں تیزی لائیں گے۔خواتین رہائشیوں نے بتایا کہ پانی کی قلت کے باعث وہ سب سے زیادہ مشکلات کا شکار ہیں کیونکہ پانی کی چند بالٹیاں لانے کے لیے انہیںگھنٹوں قطار میں کھڑا رہنا پڑتا ہے۔ مظاہرین نے کہاکہ وہ پینے کا پانی خریدنے کے لیے روزانہ ایک بڑی رقم خرچ کرنے پر مجبور ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button