مظاہرے

سرینگر : ڈینیٹل سرجنوں کا احتجاجی مظاہرہ، خالی اسامیاں پرُ کرنے کا مطالبہ

 

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میںڈینیٹل سرجنوں کی ایک بڑی تعداد نے سرینگر کے پریس انکلیومیں احتجاجی مظاہرہ کیا اور زیر التوا اسامیوں پر فوری طور پر بھرتی کا عمل شروع کرنا کا مطالبہ کیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ ڈینیٹل سرجنوں کی خالی اسامیاں پر کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے جو نہایت افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسامیوں کو فوری طور پر پرُ کرنے کی ضرور ت ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتیوںکو بروئے کا لاسکیں اور مریض در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور نہ ہوں ۔
مظاہرین کا کہنا کہ ڈینیٹل سرجنوں کی اسامیاں برسہابرس سے خالی پڑ ی ہیں ، بڑی تعداد میں ڈگری یافتہ سرجن بے روز گار ہیں اور ان کی صلاحتیں متاثر ہو رہی ہے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ فوری طور پر معاملے کی طرف توجہ دے اور محض یقین دہانیوں کے بجائے عملی اقدامات کرے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button