مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں پوسٹروں کے ذرےعے عوام سے یکم جنوری کو ہڑتال کرنے کی اپیل

سرینگر 27 دسمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹرچسپاں کئے گئے ہیں جن میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حد بندی کمیشن کی امتیازی تجاویز اورقابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف یکم جنوری 2022 کو مکمل ہڑتال کریں۔
ww rr

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر اور مقبوضہ کشمیرکے دیگر علاقوں میں دیواروں اور بجلی کے کھمبوں پر چسپاں کیے گئے پوسٹروںمیں لوگوں پر زوردیا گیاہے کہ وہ دنیا اور بھارتی حکومت کو یہ واضح پیغام دینے کے لیے ہڑتال کریں کہ وہ حق خود ارادیت چاہتے ہیںاور جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔تحریک جموںو کشمیر بچاو¿ کی جانب سے چسپاںکیے گئے پوسٹروںمیں کہا گیا ہے کہ کشمیری اپنے حق خودارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کی انہیں اقوام متحدہ نے ضمانت دے رکھی ہے۔پوسٹروںمیں لوگوں پر زور دیا گیا کہ وہ اس دن کشمیردشمن ظالمانہ قوانین، حد بندی کمیشن کی غیر منطقی تجاویز اور مقبوضہ علاقے میں مودی کے جنگی جرائم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کریں۔پوسٹروںمیں کہاگیاہے کہ مودی حکومت جموں و کشمیر کی آئینی بنیادوں کو تباہ کر رہی ہے تاکہ جموں و کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کر کے علاقے میں ہندوتوا وزیر اعلیٰ مسلط کیا جا سکے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button