مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں بارشوں کا 115سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، سیلاب سے 40سے زائد افراد ہلاک

سرینگر:
غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی اوربارشوں کا115سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموںخطے میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 380ملی میٹر بارش کے باعث دریائوں کے بند ٹوٹ گئے، متعدد پل اور سڑکیں بہہ گئیں جبکہ وادی کشمیرمیں موبائل انٹرنیٹ، براڈبینڈ اور ٹیلی فون سروس معطل ہوگئی ہیں۔ اس سے قبل 1910میں ایک دن کے دوران 270ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی اور یہ ریکارڈ ابھی تک برقرار تھا۔ اگست کے مہینے میں جموں میں اوسطا 403 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ بارش کے بعد ڈوڈہ، کشتواڑ اور کٹھوعہ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے ۔بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اب تک 40سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ جموں اور ڈوڈا میں ہلاکتوں کی تعداد 37سے زائد ہو گئی ہے ۔ دریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہے ۔قابض حکام نے آئندہ دنوں میں بھی بارشیں جاری رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔بھارت کی شمالی ریاستیں ہماچل پردیش اور پنجاب بھی بارشوں کی زد میں ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button