مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر جموں شاہراہ کی مسلسل بندش، پھلوں کی صنعت بحران کی لپیٹ میں، کاشت کار پریشان

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں وادی کشمیر کو بیرونی دنیا سے ملانے والے واحد زمینی راستے سری نگر جموں شاہراہ کی مسلسل چھٹے روز بندش نے پھلوں کی صنعت کو شدید بحران سے دوچار کر دیا ہے اور کاشت کار بڑے پیمانے پر مالی نقصان کے خدشے سے سخت پریشان ہیں ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شاہراہ کو شدید بارشوں کے نتیجے میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سخت نقصان پہنچا ہے۔ تاجروں اور کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ اگر شاہراہ کو کو فوری طور پر کھولا نہ گیا تو انکا کروڑوں روپے کا نقصان ہوسکتا ہے۔
وادی کے معروف قصبے سوپور میں قائم سب سے بڑی ہول سیل فروٹ منڈی کے صدر فیاض احمد ملک نے صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ناشپاتی اور دیگر پھلوں سے لدے تقریباً 4 سو کے لگ بھگ ٹرک شاپراہ پر پھنسے ہوئے ہیں اور اگر شاہراہ جلد بحال نہ ہوئی تو سارا پھل خراب ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ باغبانی ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے مگر اب اسے شدید خطرات لاحق ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button