بھارت

بھارت : منی پور میںکوکی قبائل کی سرحد پر باڑ لگانے کی مخالفت

بھارتی حکومت کے ساتھ مکمل عدم تعاون کا اعلان

A woman gestures as she argues with an Indian army member at the site where a blockade is being enforced by the Kuki tribal group in the village of Gamgiphai, Manipur state, India, Aug. 31, 2011. Two roads connect Manipur State to the rest of India, leaving it vulnerable to blockade by whatever ethnic group has a gripe with the government, and its people and commerce choking on a shortage of resources. (Manpreet Romana/The New York Times)

امپھال:بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور کے ضلع ٹینگنوپل میں کوکی قبائل سے تعلق رکھنے والے سولہ گائوں کے سربراہوں نے بھارت -میانمار سرحدپر باڑ لگانے کے بھارتی حکومت کے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ مکمل عدم تعاون کا اعلان کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گائوں کے سربراہان نے ایک مشترکہ بیان میں زمینوں کے معاوضے یا مذاکرات کو اس وقت تک مسترد کر دیا جب تک کہ ان کے سیاسی مطالبات پورے نہیں کئے جاتے اور منی پور میں امن بحال نہیں ہو جاتا۔انہوں نے کہاکہ یہ پیسوں کا نہیں بلکہ یہ ہمارے حقوق، ہماری زمین، اور ہماری بقا ء کا معاملہ ہے۔انہوں نے بھارتی حکومت کی طرف سے آزادانہ نقل وحرکت کو ختم کرنے اور باڑ لگانے کے لیے دبا ئو بڑھانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے سرحدی قبائل کی شناخت، نقل و حرکت اور آبائی زمینوں پر حملہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کوکی زو اور یونائیٹڈ ناگا کونسل کے بار بار احتجاج اور اپیلوں کے باوجود حکومت نے اتفاق رائے کے مطالبے کو نظر انداز کر دیا ہے۔سربراہان نے باڑ لگانے کے کام کو فوری طور پر روکنے اور متاثرہ دیہاتوں سے بھارتی افواج اور سازوسامان ہٹانے کا مطالبہ کیا تاکہ مزید تنازعات سے بچا جا سکے۔انہوں نے کہاکہ ہماری جدوجہد معاوضے کے لئے نہیں بلکہ سیاسی حقوق کے حصول اور ہند-میانمار سرحد پر اپنے لوگوں کے تحفظ کے لئے ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ منی پور میں نسلی تشددکے نتیجے میں جو مئی 2023میں شروع ہوا تھا، 260سے زائد اموات ہوئیں اور 60ہزارسے زائد افراد بے گھر ہوئے جن میں زیادہ تر کا تعلق مسیحی قبیلے کوکی زوسے تھا ۔ یہ تنازعہ وادی امپھال کے ہندو اکثریتی میتی قبائل اور پہاڑوں پر مقیم کوکی زو قبائل کے درمیان دیرینہ تنائوکی وجہ سے پیدا ہوا تھا جو میتیوں کی طرف سے درجہ فہرست قبائل کا درجہ دینے کے مطالبات کی وجہ سے شدت اختیار کر گیا ۔ کوکی زوقبائل اپنے سیاسی اور زمینی حقوق متاثر ہونے کے خدشے کے پیش نظر اس اقدام کی شدید مخالفت کررہے ہیں۔ بھارتی حکومت ہندو اکثریتی میتی قبیلے کی حمایت کررہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button