پاکستان

اسلام آباد:ایڈووکیٹ پرویز شاہ کے بیٹے فارح الرحمان کی نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت

 

اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ کے جواں سال بیٹے فارح الرحمان کی نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کی گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں انجینئرنگ کے آخری سال کے طالب علم فارح الرحمان ایک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں چل بسے ۔فارح کی نماز جنازہ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے پڑھائی اور اس میں کشمیری رہنمائوں، سیاسی کارکنوں اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔غلام محمد صفی نے مرحوم کی بلندی درجات اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کرائی ۔ فارح الرحمان کو اسلام آباد کے ایک قبرستان میں اپنے نانا سینئر حریت رہنماایڈوکیٹ مشتاق احمد وانی کی قبر کے قریب سپرد خاک کیا گیا۔
ادھر سرینگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس، اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر میں کشمیری حریت رہنمائوں نے اپنے الگ الگ بیانات میںبیٹے کے انتقال پر ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات اور سوگوارخاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button