مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کا تعزیتی اجلاس

WhatsApp Image 2023-01-02 at 3.16.04 PMاسلام آباد 02جنوری(کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کاایک تعزیتی اجلاس آج اسلام آباد میں کنوینر محمود احمد ساغر کی صدارت میں ہواجس میں غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنما عبدالصمد انقلابی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس اورلواحقین سے تعزیت اورہمدردی کااظہار کیاگیا۔
اجلاس میں مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔عبدالصمد انقلابی کی والدہ کافی عرصے سے علیل تھیں اوراپنے بیٹے سے ملاقات کی آخری خواہش دل میں لئے اس دارفانی سے کوچ کر گئیںکیونکہ قابض انتظامیہ نے انہیں اپنے بیٹے سے ملاقات کی اجازت نہیں دی ۔عبدالصمد انقلابی دیگر حریت رہنمائوں کی طرح غیرقانونی طورپرجیل میں نظربند ہیں۔اجلاس میں مختلف جیلوں میں نظر بند اور علیل حریت رہنمائوں ، کارکنوں اورشہدائے کشمیر کے لئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button