مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت کی بلڈوزر مہم کا مقصد کشمیری عوام کو محتاج بناناہے :فاروق عبداللہ

سرینگر 21فروری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںجموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاہے کہ مقبوضہ علاقے میں مودی حکومت کی طرف سے جاری کشمیریوں کی جبری بے دخلی اور انکی املاک مسمار کرنے کی مہم مقصد انہیں محتاج بنانا ہے ۔
فاروق عبداللہ نے سرینگر شہر سے وابستہ پارٹی عہدیداران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مودی حکومت کی بلڈوزر مہم کا مقصد کشمیری عوام کو محتاج بنانا ہے ۔ انہوں نے پارٹی لیڈران پر زور دیا کہ وہ عوام کیساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور خود کو عوام کیلئے ہر حال میں وقف رکھیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی آواز مقدم ہوتی ہے ،عوام کی حمایت اور تعاون سے ہی ہم بڑے بڑے چیلنجوں کا سامنا کرسکتے ہیں۔ پارٹی عہدیداران نے فاروق عبداللہ کو اپنے متعلقہ علاقے کے لوگوں کے مسائل و مشکلات ، غیر یقینی صورتحال اورمودی حکومت کے خلاف کشمیری عوام میں پائے جانیوالے شدید غم و غصے اور تحفظات سے آگاہ کیا ۔انہوں نے بتایا کہ مودی حکومت کی طرف سے جاری عوام کش اقدامات سے جہاں پہلے ہی کشمیری عوام مایوسی کا شکار تھے وہیں بلڈوزر مہم نے لوگوں کو خوف و ہراس اور دہشت میں مبتلا کردیا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button