APHC-AJK

اسلام آباد :کل جماعتی حریت کانفرنس کادعائیہ اجلاس

شوکت ابوزر اور اعجاز گل سے اظہار تعزیت

اسلام آباد:
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام ایک دعائیہ اجلاس میں آزادی پسند کارکن شوکت ابوذر کے فرزند جواد علی خان اور نامور تحریکی شخصیت اعجاز گل کے فرزند انزر اعجاز کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اجلاس کی صدارت سیکرٹری اطلاعات، مشتاق احمد بٹ نے کی۔ شوکت ابوزر اور اعجاز گل کے خاندانوں کے ساتھ مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ۔انہوں نے مرحومین کے لیے مغفرت، جنت الفردوس میں اعلی مقام اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔اجلاس کے شرکاء نے کہاکہ جدوجہد آزادی کشمیرمیں ان خاندانوں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور تحریکِ آزادی کشمیر کی تاریخ میں انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اجلاس میں شہدائے کشمیر اور مرحومین کے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے کشمیریوں کے عزم کااعادہ کیاگیا۔اجلاس میں سینئر حریت رہنما محمود احمد ساغر ، اعجاز رحمانی ،شیخ محمد یعقوب ،شیخ عبد المتین ،زاہد اشرف،عبد المجید میر،ظہور احمد اور دیگر نے شرکت کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button