سرینگر :حریت وفد یاسین ملک او ر دیگر نظر بندرہنماﺅں کے گھر وں میں گیا
سری نگر02 جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت وفد غیر قانونی طور پر نظر بند جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کے گھر گیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سری نگر کے مائسمہ میں محمد یاسین ملک کے گھر جانے والے حریت وفد میں جمیل احمد، اعجاز الحق، معراج الدین ڈار، احمد رفیق، ڈاکٹر مصعب، خان عمر اور احمد نوشاد شامل تھے۔ انہوںنے اس موقع پرکہا کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو فوجی چھاو¿نی میں تبدیل کر کے کشمیریوں کے تمام حقوق سلب کر رکھے ہیں۔ وفد کے ارکان نے بھارتی سفاک فورسز کی طرف سے کشمیریوں کی نسل کشی میں تیزی پر تشویش کا اظہار کیا۔
حریت وفد بعد میں بانڈی پور کے علاقے حاجن میں نظربند حریت رہنماﺅں اسد اللہ پرے اور معراج الدین نندا کے گھر وں میں بھی گیا ۔ حریت وفد آخر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماہلال احمد وار کے گھر گیا اور ان کے بھتیجے کی وفات پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔وفد کے ارکان نے تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی پر زور دیا۔
دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنما یاسمین راجہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہیدہونے والے ایک نوجوان کے اہلخانہ سے اظہاریکجہتی کے لیے پامپور گئیں۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ کشمیری نوجوان ایک عظیم مقصد کیلئے اپنی جانیں قربان کررہے ہیں اور انکی بیش بہا قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ بھارتی فوجیوںنے نوجوان کو دو روز قبل سرینگر میں شہید کیاتھا۔