مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں نے شوپیاں میں تین نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کر دیا

d6c8a340-76ef-4f9a-bc22-3010fdc8559eسرینگر31اگست(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز شوپیاں میں3بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو ایک جعلی مقابلے میں شہید کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مصدقہ اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ نوجوان پہلے ہی بھارتی فوجیوں کی تحویل میں تھے جنہوں نے انہیں ضلع کے علاقے ناگہ بل میں لے جاکر ایک جعلی مقابلے میں شہید کردیا۔فوجیوں نے نوجوانوں کو نام نہاد محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران یہ دعویٰ کرتے ہوئے شہید کیا کہ وہ عسکریت پسند تھے اور ایک جھڑپ میں مارے گئے۔مقامی لوگوں نے بھی صحافیوں کو بتایا کہ نوجوان بے قصور تھے اور انہیں ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ تین دہائیوں کے دوران ہزاروں کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا ہے۔ ان کارروائیوں کا واحد مقصد کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کو بدنام کرنا اور اسے ایک دہشت گرد تحریک کے طور پر پیش کرنا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button