مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 82افراد متاثر
سرینگر17 اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں کورونا وائرس کے 82 نئے مریض سامنے آئے ہیں جن میںسے وادی کشمیر سے 67 اور جموں ڈویژن سے 15کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نئے مریضوں کے سامنے آنے سے علاقے میں کورونا وبا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3لاکھ30ہزار967تک پہنچ گئی ہے۔کوروناوائرس سے متاثرہ مزید122 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جن میں سے 72کا تعلق وادی کشمیر سے اور50 جموں ڈویژن سے تعلق رکھتے ہیں۔