بھارت

بھارت میں دو آسٹریلوی خواتین کرکٹرزکے ساتھ چھیڑ چھاڑ

نئی دہلی : بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ایک موٹر سائیکل سوارنے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی دو آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کا پیچھا کیا اوران کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک پولیس افسر نے بتایا کہ کھجرانہ روڈ کے علاقے میں پیش آنے والے واقعے میں ملوث شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔سب انسپکٹر ندھی رگھوونشی نے بتایا کہ دونوں کرکٹرز اپنے ہوٹل سے باہر نکلی تھیں اور ایک کیفے کی طرف جارہی تھیںکہ موٹرسائیکل پر سوار ایک شخص نے ان کا پیچھا کرنا شروع کیا۔ ملزم نے کرکٹرز میں سے ایک کو غیر مناسب انداز میںچھوا اور بھاگ گیا۔دونوں نے اپنی ٹیم کے سیکورٹی آفیسرسے رابطہ کیا جنہوں نے مقامی سیکورٹی افسران کو مطلع کیا اور مدد کے لیے ایک گاڑی روانہ کی گئی۔اطلاع ملنے پراسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ہمانی مشرا نے دونوں کھلاڑیوں سے ملاقات کی، ان کے بیانات قلمبند کیے اور ایم آئی جی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی۔پولیس افسر نے بتایا ملزم کو گرفتار کیا گیااور کیس کی تحقیقات جاری ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button