تازہ ترین

بیج بہاڑہ: بھارتی پولیس اہلکار کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا

سرینگر12 اگست (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں ایک بھارتی پولیس اہلکار کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔
سپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) ضلع کے علاقے بیج بہاڑہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا۔ اسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: