مقبوضہ جموں و کشمیر

میر واعظ کی فلسطینیوں پر مسلسل اسرائیلی حملوں کی مذمت

سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے جنگ بندی کے باوجود غزہ میں فلسطینیوں پر مسلسل اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمرفاروق نے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نما زجمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل کے ہاتھوں غزہ میں بے گناہ لوگوں کا مسلسل قتل عام، ہسپتالوں اور بچوں پر بمباری مسلسل جاری ہے جو نہایت افسوسناک ہے۔
میرواعظ نے کہا کہ فلسطینی عوام ناقابل تصور تکالیف کے باوجود ثابت قدم ہیں ۔ ان کا درد ہمارا درد ہے، ان کی جدوجہد پوری انسانیت کے لیے جدوجہد ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو ہتھیاروں اور جنگوں کی نہیں بلکہ انصاف اور ہمدردی کی ضرورت ہے لہذا عالمی طاقتوں کو چاہیے کہ وہ ایٹمی ہتھیاروں کوتلف کر دیں اور انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں۔KMS-10/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button