مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: سوشل میڈیا کی نگرانی ، میڈیا مخالف پالیسیوںکی مذمت

 

سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے رہنما وحید الرحمان پرہ نے بھارتی انتظامیہ کیطر ف سوشل میڈیا کی نگرانی اورمیڈیا مخالف پالیسیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وحید پرہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم”ایکس“ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ علاقے میں سوشل میڈیا کی سرگرمیوں کی نگرانی اور پابندی کی تازہ ترین ہدایات مقبوضہ علاقے میں منعقدہ ہونے والے انتخابات کی روح سے متصادم ہیں، جن کا مقصد خوف اور گھٹن کے ماحول کو ختم کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو امید تھی کہ انتخابات وقار اور آزادی اظہار کے حق کو بحال کریں گے، نہ کہ ان کی آوازوں پر نئی قدغنیں لگا دی جائیں گی۔ پرہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں الیکشن خاموشی، خوف اور گھٹن کو ختم کرنے کے لیے ہوا تھا، لوگوں نے مزید پابندیوں کے لیے ووٹ نہیں دیاتھا۔

انہوںنے کہا کہ اس طرح کی پابندیاں صرف جموں وکشمیر میں لگائی جاتی ہیں ، بھارت کے کسی شہر میں نہیں اور یہ واضح طور پر ایک امتیازی سلوک ہے۔

وحید پرہ نے کہا کہ صحافیوں کو دھمکانے اوراظہار رائے کی آزادی کا گلا گھونٹنے کا یہ عمل انتہائی پریشان کن ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button